ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : غیر قانونی کان کنی کا الزام : مٹھلی کے تلاند میں تحصیلدار عملہ کا چھاپہ مشنیں ضبط

بھٹکل : غیر قانونی کان کنی کا الزام : مٹھلی کے تلاند میں تحصیلدار عملہ کا چھاپہ مشنیں ضبط

Sat, 01 Oct 2016 21:27:03    S.O. News Service

بھٹکل:یکم اکتوبر(ایس او نیوز)   بھٹکل تحصیلدار وی این باڈکر کی قیادت میں محکمہ تحصیل کے افسران نے مٹھلی پنچایت حدود میں جاری  لال پتھر کی کان کنی پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے مشینی اشیاء کو اپنی تحویل میں لیا۔

مٹھلی پنچایت کے تلاندہ نامی مضاف میں گنپتی نائک اور پانڈونائک کی ملکیت میں کی جانے والی  لال پتھر کان کنی پر تحصیل افسران نے چھاپہ ماری کی ہے۔ غیرقانونی طورپر کان کنی کئے جانے کے الزام میں یہ چھاپہ ماری ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ اس موقع پر جائے وقوع پر موجود پتھر توڑنے والی 3مشنیں ، ایک ٹپر کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ کارروائی میں تحصیلدار وی این باڈکر کے علاوہ راجو نائک، سلمان خان، منجوناتھ نائک شامل تھے۔

 

 

 

 


Share: